6 نومبر 2012 - 20:30

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف بریگیڈیر حسین سلامی نے کہا ہے کہ ایران اسلامی کے خلاف دشمنوں کی ہر طرح کی جارحیت ناکام ہو گي۔

ابنا: بریگيڈیر حسین سلامی نے منگل کے دن کہا کہ دشمنوں کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کے نظام کے خلاف کی جانے والی ہر طرح کی جارحیت ناکام ہو گي اور اس کا ایسا منہ توڑ جواب دیا جائے گا کہ جارح کو اپنے اقدام پر پشیمان ہونا پڑے گا۔

بریگیڈیر حسین سلامی نے ایران کے بعض دشمنوں کی فوجی کارروائی کی دھمکی کے رد عمل میں کہا کہ کسی طاقت میں بھی ایران کے خلاف اقدام کی جرات پیدا نہیں ہوگی کیونکہ اسے یقین ہے کہ اگر اس نے اس غلطی کا ارتکاب کیا تو اسے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔
.....
/169